پاکستان مرکنٹائل ایکسچینج میں 47859 ارب روپے کے سودے
کراچی(کامرس رپورٹر) پاکستان مرکنٹائل ایکسچینج میں گزشتہ روز دھاتوں، توانائی، کرنسی معاہدوں، حصص اشاریوں اور زرعی اجناس کی مجموعی کاروباری مالیت 47859 ارب روپے رہی، جبکہ مجموعی طور پر 111,246 لاٹس کا کاروبار ہوا۔ سب سے زیادہ کاروبار سونے (21772 ارب روپے) میں ریکارڈ کیا گیا، جس کے بعد کرنسی معاہدوں (10873ارب روپے)، نیسڈیک 100 (7471 ارب روپے)، ایس اینڈ پی 500 (2076 ارب روپے)، چاندی (1380 ارب روپے)، پلاٹینم (1047 ارب روپے)، تانبہ (693217 ملین روپے)، جاپان ایکویٹی 225 (690584 ملین روپے)،برینٹ خام تیل (488251 ملین روپے)، خام تیل (430543 ملین روپے)، کپاس (272645 ملین روپے)، ڈاؤجونز (231348 ملین روپے)، سویا بین (165925 ملین روپے)، قدرتی گیس (95061 ملین روپے)، گندم (75314 ملین روپے)، پیلیڈیم (72025 ملین روپے)، مکئی (12481 ملین روپے)، ایلومینیم (12241 ملین روپے) اور طویل مدتی مکئی (0655 ملین روپے) میں کاروبار ریکارڈ کیا گیا۔زرعی اجناس میں مجموعی طور پر 112 لاٹس کی ٹریڈنگ ہوئی، جس کی مجموعی مالیت 526365 ملین روپے رہی۔