میری تذلیل کرنے والے طالب علموں کو معاف کرتا ہوں‘ مودی

نئی دہلی (مانیٹرنگ ڈیسک) بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی نے کہا ہے کہ وہ ان طلبہ کو معاف کرتے ہیں جنہوں نے گزشتہ ماہ مظاہروں کے دوران ان کے خلاف توہین آمیز زبان استعمال کی تھی۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق مودی نے احتجاج میں شامل طالب علموں کو گمراہ بچے قرار دیا اور کہا کو انہیں قانونی کارروائی اور سزا کے بجائے صحیح راستہ دکھایا جانا چاہیے۔ واضح رہے کہ کاکروچ جنتا پارٹی کا احتجاج مئی میں ایک اہم امتحانی پرچے کے لیک ہونے اور پھر کالعدم ہونے کے بعد شروع ہوا جس سے 20 لاکھ سے زاید طلبہ کو اگلے مہینے دوبارہ امتحان دینے پر مجبور کیا گیا۔ ابتدائی طور پر کاکروچ جنتا پارٹی سوشل میڈیا مہم تھی جس میں وائرل میمز کے ذریعے تعلیمی اصلاحات کا مطالبہ کیا گیا تھا لیکن اس نے دارالحکومت نئی دہلی میں دسیوں ہزار حامیوں کو متحرک کرتے ہوئے ایک عوامی تحریک کی شکل اختیار کر لی اور بھارت بھر کے شہروں میں اسی طرح کے مظاہروں کو متحرک کیا۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *