پنجاب: ماتحت عدلیہ کے ججز پر مونیٹائزیشن پالیسی نافذ
لاہور(آن لائن)پنجاب میں ماتحت عدلیہ کے ججزپر مونوٹائزیشن پالیسی کا نفاذ کر دیا گیا، جس میں قومی خزانہ کو 6 ارب روپے کی بچت ہوئی، پالیسی کے ماتحت عدلیہ کے ججز اب سرکاری گاڑی استعمال نہیں کرسکیں گے، ججزسے ڈرائیو، گاڑیوں کی مینٹیننس، اور پٹرول کی سہولیات واپس لے لی گئیں چیف جسٹس پاکستان کی زیر صدارت قومی جوڈیشل پالیسی کے اجلاس میں ملک کی عدلیہ کے اخراجات کم کرنے کے لیے مونٹایزیشن پالیسی منظور کی گئی، جس پر اسلام آباد ہائیکورٹ، بلوچستان سمیت دیگر ہائیکورٹس عمل درآمد کرکے ججز کو رعایتی قیمت پر گاڑیاں ان سے سہولیات واپس لے لی گئی تھیں۔ سینئر سول جج لاہور سعید احمد رانا نے بتایا کہ پنجاب کی ماتحت عدلیہ کے 1708 ججز پر مونٹائزیشن کی پالیسی لاگو کرکے رعایتی قیمت پر گاڑیاں دی گئیں، جس میں اڑھائی لاکھ گاڑیوں کی قیمت والی صرف 10 فیصد گاڑیاں تھیں، بقایا گاڑیوں کی قیمت تقریباً 40 لاکھ روپے ہے۔