لاہور،فیصل آبادمیں چھتیں گر نے سے 13 افراد جاں بحق

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) لاہور میں مکان کی چھت گرنے سے ملبے تلے دب کر 4بچوں سمیت 11 افراد جاں بحق ہو گئے۔ ریسکیو حکام کے مطابق باغبان پورہ سکھ نہر کے قریب مکان کی چھت گرانے سے ملبے تلے دب کر 11 افراد جان کی بازی ہار گئے جبکہ 3 افراد زخمی ہوگئے۔وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے لاہور میں چھت گرنے سے قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر دکھ کا اظہارکرتے ہوئے زخمیوں کے بہترین علاج کی ہدایت کی ہے۔ دوسری جانب فیصل آباد میں بارش کے دوران مکان کی چھت گرنے سے 2 بچے جاں بحق اور 2 افراد زخمی ہوگئے مسلم ٹاؤن شیخ اسپتال کے قریب 11 کے وی کی تاریں راہگیر خاتون پر گر گئی جس سے خاتون جھلس کر موقع پر ہی جاں بحق ہوگئی۔ جاں بحق خاتون کی بیٹی اس حادثے میں محفوظ رہی۔ محکمہ موسمیات نے کراچی سمیت صوبہ سندھ کے مختلف اضلاع میں بارش کی نئی پیش گوئی کے ساتھ الرٹ جاری کر دیا ہے۔ موسمیاتی ماہرین کے مطابق 31 جولائی سے 2 اگست کے دوران اندرونِ سندھ کے بیشتر علاقوں میں شدید اور موسلا دھار بارشوں کا امکان ظاہر کیا گیا ہے، جبکہ صوبائی دارالحکومت کراچی میں آندھی اور گرج چمک کے ساتھ درمیانی شدت کی بارش متوقع ہے۔محکمہ موسمیات کے حکام نے موجودہ موسمیاتی صورتحال کی تفصیلات بتاتے ہوئے کہا ہے کہ ’’اس وقت مون سون کی نچلی سطح کی ہوائیں ملک کے بالائی اور وسطی علاقوں پر اثر انداز ہو رہی ہیں، ایک مغربی ہواؤں کا سلسلہ بھی ملک کے شمالی علاقوں میں موجود ہے، جس کی وجہ سے یہ برسات کا نظام بن رہا ہے‘‘۔محکمہ موسمیات کی جانب سے شہریوں اور انتظامیہ کو ممکنہ بارش اور آندھی کے پیشِ نظر تمام ضروری احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایت کی گئی ہے تاکہ برسات کے دوران کسی بھی ناگہانی صورتحال یا بجلی و سڑکوں کی آمد و رفت میں خلل سے بچا جا سکے۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *