موجودہ دور میں عوام کی سوچ پر پہرا نہیں بٹھاسکتے ، قمرالدین
قمبرعلی خان (نمائندہ جسارت) پاکستان پیپلزپارٹی ضلع قمبر شہدادکوٹ کے صدر اور ڈسٹرکٹ کونسل کے چیئرمین قمرالدین گوپانگ نے کہا ہے۔ کہ آج پاکستان مسلم لیگ (ن) جشن منا رہی ہے۔ کشمیر میں ہم نے الیکشن جیتا ہے۔ موجودہ دور میں عوام کی سوچ پر پہرے نہیں بٹھائے جاسکتے۔ مسلم لیگ (ن) نے کشمیر کی الیکشن میں جو دھاندلیاں کیں ہیں۔ وہ کسی سے ڈھکی چھپی نہیں ہے۔ یہ بات انہوں نے پیپلزپارٹی کے ایک جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ انہوں نے کہاکہ پیپلزپارٹی کسی بھی صورت میدان خالی نہیں چھوڑے گی۔ مسلم لیگ (ن) کے مفادات سے بڑھ کر ہمیں کشمیری عوام کے مفادات عزیر ہیں۔ اور ملک کی مفاد کو سیاسی مفادات پر ترجیح دینی چاہیے۔ انہوں نے کہاکہ آزاد کشمیر کے انتخابات میں (ن) لیگ اور الیکشن کمیشن کی ملی بھگت واضح طور پر نظر آئی ہے۔ اور یہ گٹھ جوڑ پاکستان پیپلزپارٹی کے خلاف تھا۔ انہوں نے کہاکہ مسلم لیگ (ن) جو سیاست کررہی ہے۔ وہ ملک کیلئے سخت خطرناک ہے۔ انہوں نے کہاکہ میرپور میں 13 سیٹوں پر الیکشن ہوا۔ مسلم لیگ (ن) نے ہر پولنگ سٹیشن پر اپنی روایت برقرار رکھتے ہوئے ہر پولنگ سٹیشن پر انجیکشن لگایا۔ آپ کا پنجاب کا انجیکشن ہوتا ہے۔ دس ہزار ووٹ کا کشمیر کا انجیکشن ہے۔ سات ہزار ووٹوں کا بیلٹ پیپرز میں جو آپ نے لوگوں کو مہرے لگا کردی یہ بات روزے روشن کی طرح عیاں ہے۔ پاکستان پیپلزپارٹی کے رہنماء قمرالدین گوپانگ نے کہاکہ کشمیر کا الیکشن ایک بدترین الیکشن تھا۔ انہوں نے کہاکہ ہم نہیں چاہتے تھے۔ کہ یہ الیکشن متنازعہ ہو۔ آپ کا جو لاشوں پر جشن منانے کا انداز ہے۔ اس پر ہم آپ کو جواب دینا ضروری سمجھتے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ آزاد کشمیر کے انتخابات میں 2024 کے عام انتخابات کی تاریخ دہرائی گئی۔ اور فارم 47 کے بعد اب فارم 47پلس سامنے آگیا ہے۔ انہوں کہاکہ مسلم لیگ ن نے تاریخ سے کوئی سبق نہیں سیکھ سکی ہے۔