ڈائمنڈ سٹی میں ایک ماہ سے جاری لوڈ شیڈنگ ختم کی جائے‘ امجد نثار
کراچی(پ ر) جماعت اسلامی احسن آباد کے ناظم علاقہ اور پبلک ایڈ کمیٹی کے نگراں، امجد نثار احمد نے کہاہے کہ ڈائمنڈ سٹی میں کے الیکٹرک مینٹینس کے نام پر ایک ماہ سے زائد جاری لوڈ شیڈنگ بند کرے۔ ڈائمنڈ سٹی، اسکیم 33 میں مینٹی ننس کے نام پر طویل بجلی کی بندش ناقابل قبول ہے۔ کے-الیکٹرک فوری نوٹس لے۔ ڈائمنڈ سٹی، اسکیم 33 کراچی کی ایک رہائشی سوسائٹی ہے۔ گزشتہ ایک ماہ سے کے-الیکٹرک کی جانب سے مینٹی ننس کے نام پر روزانہ کئی کئی گھنٹے بجلی کی بندش معمول بن چکی ہے۔ رہائشی مسلسل کے-الیکٹرک کی ہیلپ لائن پر شکایات درج کروا رہے ہیں تاہم ہر بار صرف یہی مؤقف اختیار کیا جاتا ہے کہ مینٹی ننس کا کام جاری ہے جبکہ گزشتہ ایک ماہ سے اس صورتحال میں کوئی بہتری نہیں آئی۔ علاقہ مکینوں کی شکایات کانوٹس لیتے ہوئے امجد نثار احمد نے اس صورتحال پر شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگر واقعی مینٹیننس کا کام جاری ہے تو اسے ایک ماہ سے زائد عرصے تک جاری رکھنا ناقابل قبول ہے۔ انہوں نے کہا کہ مینٹی ننس کے نام پر روزانہ طویل دورانیے تک بجلی کی بندش نے شہریوں کی معمولاتِ زندگی کو شدید متاثر کیا ہے لہٰذا اس مسئلے کا مستقل اورفوری حل نکالنے کی صرورت ہے۔ انہوں نے کے-الیکٹرک کے اعلیٰ حکام سے مطالبہ کیا کہ ڈائمنڈ سٹی فیڈر پر جاری طویل بجلی کی بندش کا فوری نوٹس لیا جائے، مینٹیننس کے نام پر ہونے والی غیر ضروری لوڈشیڈنگ کا خاتمہ کیا جائے اور بجلی کی فراہمی معمول کے مطابق بحال کی جائے۔انہوں نے متنبہ کیا کہ اگر اس مسئلے کو فوری طور پر حل نہ کیا گیا تو متاثرہ علاقوں کے مکین اپنے آئینی اور جمہوری حق کے تحت پرامن احتجاج اور سڑکوں پر آنے پر مجبور ہوں گے، جس کی تمام تر ذمہ داری کے-الیکٹرک انتظامیہ پر عائد ہوگی۔