اہل حدیث یوتھ فورس کے زیراہتمام مشاورتی اجلاس

کراچی (اسٹاف رپورٹر) اہل حدیث یوتھ فورس کراچی زون اے کے زیرِ اہتمام جامع مسجد یوسف، حنیف آباد اورنگی ٹاؤن میں دوسرا مشاورتی اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس کی صدارت امیر مرکزی جمعیت اہل حدیث کراچی زون اے ڈاکٹر عامر عبداللہ محمدی نے کی جبکہ مہمانانِ خصوصی میں سرپرست مرکزیہ کراچی مولانا محمد افضل سردار، ناظم اعلی مرکزیہ کراچی مفتی محمد رفیق سلفی، سرپرست اہل حدیث یوتھ فورس کراچی زون اے شیخ محمد عرفان موسی اور ناظم تبلیغ مرکزی جمعیت اہل حدیث سندھ مولانا مفتی بلال بشیر شامل تھے۔اجلاس میں خصوصی طور پر ناظم نشر و اشاعت مرکزی جمعیت اہل حدیث کراچی مولانا عبداللہ ناصر کشمیری بھی اپنی علالت کے باوجود نوجوانوں کی حوصلہ افزائی کے لیے کچھ وقت کے لیے شریک ہوئے، جس پر شرکانے ان کے جذبے کو خراجِ تحسین پیش کیا۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *