میں نیویارک جا رہا ہوں، وزیراعظم نیتن یاہو کی ممدانی پر شدید تنقید

مقبوضہ یروشلم: اسرائیلی وزیراعظم بنیامین نیتن یاہو نے نیویارک کے میئر کے لیے ڈیموکریٹک امیدوار ظہران ممدانی کو سخت تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا ہے کہ اگر ضرورت پڑی تو وہ خود نیویارک جائیں گے تاکہ اسرائیل مخالف بیانیے کا مقابلہ کیا جا سکے۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعظم بنیامین نیتن یاہو نے کہا کہ “میں نیویارک جا رہا ہوں” کیونکہ وہ ایسے بیانات اور پالیسیوں پر خاموش نہیں رہ سکتے جو ان کے بقول اسرائیل کی سلامتی اور یہودی برادری کے لیے خطرہ بن سکتے ہیں،نیویارک دنیا کے اہم ترین شہروں میں شامل ہے اور وہاں اسرائیل کے خلاف نفرت انگیز بیانیے کو فروغ دینے کی اجازت نہیں دی جا سکتی۔

وزیراعظم بنیامین نیتن یاہو نے بغیر کسی ثبوت کے الزام عائد کیا کہ ظہران ممدانی کی سیاسی مہم ایسے نظریات کی نمائندگی کرتی ہے جو اسرائیل مخالف جذبات کو ہوا دیتے ہیں،اسرائیل ہر اس کوشش کا مقابلہ کرے گا جس کا مقصد اس کے وجود یا دفاع کے حق کو چیلنج کرنا ہو۔

دوسری جانب ظہران ممدانی نے نیتن یاہو کے بیانات کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ وہ نیویارک کے شہریوں کے مسائل، سستی رہائش، بہتر صحت کی سہولیات اور معاشی انصاف پر توجہ مرکوز کیے ہوئے ہیں، ان پر لگائے جانے والے الزامات سیاسی نوعیت کے ہیں اور ان کا حقیقت سے کوئی تعلق نہیں۔

ممدانی نے مزید کہا کہ وہ غزہ میں جنگ بندی، انسانی حقوق کے تحفظ اور شہریوں کے جان و مال کے تحفظ کی حمایت کرتے ہیں، جسے اسرائیلی حکومت غلط انداز میں پیش کر رہی ہے،کسی بھی حکومت پر تنقید کو یہود دشمنی قرار دینا مناسب نہیں۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *