|

پاکستان میں سونا ایک ہزار روپے فی تولہ سستا ہوگیا

کراچی: ملک بھر میں سونے کی قیمت میں ایک ہزار روپے فی تولہ کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔

آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق ایک ہزار روپے کی کمی کے بعد فی تولہ سونے کی قیمت 4 لاکھ 26 ہزار 436 روپے ہو گئی ہے۔

اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت 857 روپے کم ہو کر 3 لاکھ 65 ہزار 600 روپے پر آ گئی ہے۔

دوسری جانب عالمی مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمت 10 ڈالر فی اونس کم ہو کر 4,040 ڈالر فی اونس ہو گئی ہے۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *