| | |

جنوبی وزیرستان میں چیک پوسٹ پر حملے کی کوشش ناکام: خودکش حملہ آور سمیت 4 دہشت گرد ہلاک

راولپنڈی: جنوبی وزیرستان میں دہشت گرد ی کا منصوبہ ناکام بنا دیا، خود کش حملہ آور سمیت 4 دہشتگردوں کو ہلاک کر دیا گیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق خیبرپختونخوا کے ضلع جنوبی وزیرستان میں سکیورٹی فورسز نے ایک چیک پوسٹ پر فتنہ الخوارج کے حملے کی کوشش ناکام بنا دی۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ سکیورٹی فورسز نے بروقت اور مؤثر کارروائی کرتے ہوئے حملے کو ناکام بنایا اور کارروائی کے دوران ایک خودکش حملہ آور سمیت چاروں خوارج ہلاک کردیے گئے۔

آئی ایس پی آر نے بتایا کہ سکیورٹی فورسز نے دہشتگردوں کی بارود سے بھری گاڑی تباہ کر دی، دہشت گردوں نے چیک پوسٹ کی سکیورٹی توڑنے کی کوشش کی تاہم سکیورٹی فورسز کی جرات مندانہ کارروائی نے ان کے مذموم عزائم کو ناکام بنا دیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق بارود سے بھری گاڑی چیک پوسٹ سے باہر تباہ کر دی گئی،دہشت گرد بارود سے بھری گاڑی کے ذریعے چیک پوسٹ کا حفاظتی حصار توڑنا چاہتے تھے،فورسز نے گاڑی کو پوسٹ کی حدود سے باہر ہی نشانہ بنا کر تباہ کر دیا۔

3 دہشت گردوں کو کلیئرنس آپریشن کے دوران کامیابی سے ہلاک کر دیا گیا،آپریشن میں سیکیورٹی فورسز کا کوئی جانی نقصان نہیں ہوا،علاقے میں دیگر ممکنہ دہشت گردوں کی موجودگی کے پیش نظر سرچ اور سینیٹائزیشن آپریشن جاری ہے۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *