امید ہےمزیدممالک مکہ
| | | |

امید ہےمزیدممالک مکہ معاہدےمیں شامل ہوںگے،اردوان

انقرہ:ترکی کے صدر رجب طیب اردوان نے امید ظاہر کی ہے کہ حال ہی میں ترکی، سعودی عرب اور پاکستان کے درمیان طے پانے والے دفاعی معاہدے میں مزید ممالک بھی شامل ہوں گے۔

اردوان نے اخبار الشرق الاوسط کو بتایا کہ اس معاہدے کے لیے ہمارا وژن صرف تین ممالک تک محدود نہیں ہے بلکہ ہم امید کرتے ہیں کہ یہ معاہدہ مزید وسعت اختیار کرے اور شاید ایک دن ایسے حالات پیدا ہوں کہ خطے کے تمام ممالک اس کے دائرہ کار میں یکجا ہو جائیں۔

بی بی سی کے مطابق ترکی کے وزیرِ خارجہ ہاکان فیدان اس سے قبل کہہ چکے ہیں کہ انقرہ کو توقع ہے کہ اگلے مرحلے میں مصر بھی اس معاہدے میں شامل ہو جائے گا۔

انھوں نے سرکاری خبر رساں ادارے انادولو کو بتایا تھا کہ مصر کی شمولیت میں صرف چند تکنیکی امور رکاوٹ بنے ہوئے ہیں۔مصر نے تا حال اس معاہدے یا ہاکان فیدان کے بیان پر کوئی ردِعمل ظاہر نہیں کیا ہے۔ ہاکان فیدان جلد قاہرہ کا دورہ کرنے والے ہیں۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *