|

سونے کی قیمت میں مسلسل دوسرے روز بڑی کمی، فی تولہ سونا کتنے کا ہوگیا؟

کراچی: ملک بھر میں سونے کی قیمت میں مسلسل دوسرے روز بھی نمایاں کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔

آل پاکستان صرافہ جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق فی تولہ سونے کی قیمت میں 4,600 روپے کی کمی کے بعد نئی قیمت 4 لاکھ 27 ہزار 436 روپے مقرر ہوگئی ہے۔

اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت 3,944 روپے کم ہوکر 3 لاکھ 66 ہزار 457 روپے تک آ گئی ہے۔

عالمی مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمت میں 46 ڈالر کی کمی دیکھی گئی، جس کے بعد فی اونس سونے کی قیمت 4,050 ڈالر ہوگئی۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز بھی ملک میں فی تولہ سونے کی قیمت میں 1,800 روپے کی نمایاں کمی ریکارڈ کی گئی تھی، جس کے بعد آج مسلسل دوسرے روز قیمتوں میں مزید بڑی کمی سامنے آئی ہے۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *