نادرا ویکسینیشن سرٹیفکیٹ
|

نادرا ویکسینیشن سرٹیفکیٹ کے بغیر بیرون ملک سفر پر پابندی، 14 ستمبر سے نیا ضابطہ نافذ

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)بین الاقوامی سفر کرنے والے مسافروں کے لیے اہم ہدایت جاری کردی گئی، 14 ستمبر سے نادرا کا ویکسینیشن سرٹیفکیٹ پیش کیے بغیر بیرون ملک سفر کی اجازت نہیں ہوگی۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق ایئرپورٹ ہیلتھ ڈپارٹمنٹ نے عمرہ زائرین سمیت بین الاقوامی مسافروں کے لیے ویکسینیشن سرٹیفکیٹ سے متعلق نئی ہدایات جاری کردی ہیں۔

اعلامیے میں عمرہ زائرین کو روانگی سے قبل نادرا ویکسین کارڈ لازمی حاصل کرنے کی ہدایت کی گئی ہے، جبکہ ایئرلائنز کو مسافروں کے ویکسینیشن سرٹیفکیٹس کی تصدیق یقینی بنانے کا کہا گیا ہے۔

حکام کے مطابق بین الاقوامی مسافروں کی ویکسینیشن کے لیے فیڈرل گورنمنٹ سول ڈسپنسری کو واحد مرکز مقرر کیا گیا ہے۔

اعلامیے میں مزید کہا گیا ہے کہ ایئرپورٹ پر ویکسین لگوانے والے مسافروں کو پرواز کے مقررہ وقت سے کم از کم 6 گھنٹے قبل پہنچنا ہوگا۔ انٹرنیشنل ڈپارچر پر ویکسینیشن اور آن لائن رجسٹریشن کی سہولت بھی فراہم کی جائے گی۔

مزید پڑھیں۔جاز کیش اور ایزی پیسہ صارفین کیلئے وائرل سائبر فراڈ الرٹ سے متعلق پی ٹی اے کی وضاحت

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *