بھارت میں بارش سے تباہی ‘ 50 افراد ہلاک ‘ ہزاروں بے گھر

نئی دہلی (انٹرنیشنل ڈیسک) بھارتی ریاست گجرات میں 4روز سے جاری موسلا دھار بارشوں نے تباہی مچا دی جس سے 50 سے زائد افراد ہلاک ہو گئے ۔ بھارتی میڈیا کے مطابق مرنے والوں میں بچے اور خواتین بھی شامل ہیں۔ مسلسل بارشوں سے ریاست کے کئی علاقوں میں نظام زندگی مکمل درہم برہم ہو چکا ہے۔ کئی علاقوں میں بجلی کی فراہمی معطل ہے جب کہ سیلابی ریلوں سے درجنوں نشیبی علاقے زیر آب آ چکے ہیں اور ہزاروں لوگ اپنے گھروں کو چھوڑ کر محفوظ مقامات پر منتقل ہوئے ہیں۔ مقامی انتظامیہ کے مطابق شدید بارشوں سے سب سے زیادہ نوساری اور ولساڈ اضلاع متاثر ہوئے ہیں۔ نوساری میں 22 جب کہ ولساڈ میں 7 افراد کی ہلاکتیں رپورٹ ہوئی ہیں۔ اس کے علاوہ ریاست کے دیگر اضلاع میں بھی بارش سے متعلق حادثات میں کئی لوگوں کی جان گئی ہے۔ حکام کے مطابق مسلسل بارش کے باعث ریاست بھر میں تقریباً 8ہزار سے زیادہ بجلی کے کھمبے بھی متاثر ہوئے ہیں۔ اس کے علاوہ 650 سے زیادہ سڑکیں بند ہونے سے آمدورفت مکمل یا جزوہ معطل ہیں۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *