نظام بدلنے سے ہی سنگین مسائل حل ہوں گے، وفا تنظیم

حیدرآباد(اسٹاف رپورٹر)وفا تنظیم فلاح بہبود ریٹائرڈ ملازمین کے آل پا کستان پنشنرز کنونشن کے جاری اعلامیے کے مطابق ظلم کا نظام بدلنے سے ہی سنگین ملکی مسائل حل ہونگے،جبری بند کئے گئے سرکاری پاورہاوسوں جنکوز کے ساڑھے پانچ ھزار سے زیادہ پنشنرز کو نیپرا سے ٹیرف کی منظوری کے بعد پنشنرز کے پیرنٹ ادارے واپڈا میں ضم کیا جائے، سرکاری اداروں اور ڈسکوز کی نجکاری نا منظور، کرپشن کا خاتمہ کیا جائے، گروپ لائف انشورنس کا سالوں سے زیر التو اء بل قومی اسمبلی سے فوری طور پر منظور کیا جائے،میڈیکل الاؤنس پرآشوب مہنگائی کی تناسب سے کم از کم سو فیصد بڑھایا جائے، مختلف اداروں کے پنشنرز کے سلگتے مسائل جن میں پنشن اور دیگر واجبات کی بروقت و فوری ادائگی کی جائے، ای او۔ بی۔ آئی کی پنشن میں فوری اضافہ کیا جائے، جنکوزہولڈنگ کمپنی کے پنشنرز کو پنشن اور واجبات کی ادائیگی بروقت کی جائے،یہ مطالبات ملک بھر کے جنکوز پنشنرز کی نمائندہ تنظیم وفا تنظیم فلاح بہبود ریٹائرڈ ملازمین کیرحیم یار خان پریس کلب میں منعقدہ آل پاکستان پنشنرز کنونشن میں متفقہ طور پر کیٔے گئے،کنونشن سے شمس الرحمان سواتی صدر نیشنل لیبر فیڈریشن پاکستان۔ احمد سلمان شاھین صدر وفاتنظیم پاکستان۔ تاج محمد بجا رانی سر پرست اعلیٰ وفاتنظیم پاکستان، شمش الدین سولنگی چیف آرگنائزر وفا تنظیم۔افتخار حسین سرپرست اعلیٰ وفا تنظیم پنجاب ۔چودھری زاھد صدر وفا تنظیم پنجاب،ناصر باجوا۔ صدر سی بی اے یونین فوجی فٹرائزر رحیم یار خان۔ ودیگر نے خطاب کیا،کنونشن میں ملک بھر سے پنشنرز نے جوش جذبے کے ساتھ جوق در جوق شرکت کی،جن میں کراچی حیدر آباد سکھر گھوٹکی میر پور ماتھیلو، خیر پور کندھ کوٹ،لاڑکانہ،جیکب آباد اور سندہ کے دیگر علاقوں اور پنجاب سے لاہور، شور کوٹ،بھاؤلپور، راجن پور، ملتان ،خیبر پختون خواہ، اور ملک کے دور دراز کے علاقوں سے جنکوز پنشنرز نیپرعزم انداز میں شرکت کی ۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *