|

ٹی بی کووڈ سے بھی زیادہ خطرناک بیماری قرار

کراچی: طبی ماہرین نے خبردار کیا ہے کہ تپِ دق (ٹی بی) آج بھی دنیا کے لیے کووڈ-19 سے زیادہ مہلک اور سنگین بیماری ہے، جس کے مکمل خاتمے کے لیے فوری اور مؤثر اقدامات ناگزیر ہیں۔

ماہرین کے مطابق دنیا بھر میں جہاں مختلف متعدی امراض تیزی سے پھیل رہے ہیں، وہیں موسمیاتی تبدیلیوں کے باعث بڑھتی ہوئی گرمی بیماریوں کے جراثیم کو بھی مزید طاقتور بنا رہی ہے، جس سے صحتِ عامہ کو نئے چیلنجز کا سامنا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ نئی بیماریوں سے نمٹنے کے ساتھ ساتھ ٹی بی جیسے دیرینہ مرض کے خاتمے پر بھی بھرپور توجہ دینا ضروری ہے، کیونکہ یہ اب بھی عالمی سطح پر ایک بڑا طبی مسئلہ ہے۔

اسی مقصد کے تحت تھائی لینڈ کے دارالحکومت بنکاک میں APAC-IRIDS کانفرنس منعقد ہوئی، جس میں دنیا بھر سے ممتاز طبی ماہرین نے شرکت کی اور ٹی بی کے خاتمے کے لیے مؤثر حکمتِ عملی پر تبادلہ خیال کیا۔

کانفرنس میں پاکستان سے ڈاکٹر کنیز فاطمہ، بھارت سے ڈاکٹر سبرامانین سوامی ناتھ، انڈونیشیا سے ڈاکٹر ارلینا برہان، فلپائن سے ڈاکٹر روگایا ڈبلیو کالاپس اور روش کے ڈائریکٹر سیرجیو کارمونا سمیت متعدد ماہرین نے شرکت کی، جنہوں نے عالمی سطح پر ٹی بی پر قابو پانے اور اس کے خاتمے کے لیے اپنی خدمات پر روشنی ڈالی۔

کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے ماہرین نے اس بات پر زور دیا کہ اب صرف ٹی بی پر قابو پانے کی بات کافی نہیں، بلکہ اس مرض کے مکمل خاتمے کے لیے عالمی سطح پر مربوط اور عملی اقدامات کرنے کی ضرورت ہے۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *