کبیروالا میں مبینہ
|

کبیروالا میں مبینہ خسرہ کے باعث 3کمسن بچے تین روز کے دوران دم توڑگئے

کبیر والا: خانیوال کے علاقے کبیروالا میں نواحی علاقے موضع شکروالال میں مبینہ خسرہ سے ایک ہی خاندان کے تین کمسن بچوں کے تین روز کے دوران جاں بحق ہونے سے علاقے میں تشویش کی لہر دوڑگئی ۔

ذرائع کے مطابق بچوں کےجاں بحق ہونے کی اطلاع ملنے پر محکمہ صحت کی ٹیمیں موضع شکروالا پہنچیں اور علاقے میں جامع سکریننگ کی ۔

ڈپٹی ڈی ایچ او کے مطابق اسکریننگ کے دوران مزید پانچ بچوں میں بیماری کی علامات پائی گئیں جنہیں طبی امداد کے لیے تحصیل ہیڈکوارٹر اسپتال منتقل کردیا گیا ۔

محکمہ صحت کے مطابق متاثرہ بچوں کو طبی امداد فراہم کی جا رہی ہے جبکہ خسرہ کی حتمی تصدیق اور بچوں کی ہلاکت کی اصل وجہ طبی معائنے اور رپورٹس کے بعد سامنے آئے گی۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *