|

سالگرہ سے قبل لاکھوں ڈالر جیت کر شہری کی قسمت چمک اٹھی

 

امریکا کی ریاست اِلینوائے میں ایک شہری کی قسمت اس وقت چمک اٹھی جب اس نے اپنی سالگرہ سے چند روز قبل لاٹری میں 10 لاکھ ڈالر کا شاندار انعام اپنے نام کر لیا۔ خوش نصیب شخص نے اس کامیابی کو اپنی زندگی کا یادگار ترین سالگرہ کا تحفہ قرار دیا۔

اِلینوائے لاٹری حکام کے مطابق اسٹیو نامی شہری نے بتایا کہ کچھ ہفتے قبل وہ ایک بڑے انعام سے بال بال بچ گئے تھے۔ ان کے سامنے 5 ڈالر مالیت کے دو اسکریچ آف ٹکٹ موجود تھے، جن میں سے انہوں نے ایک خریدا جبکہ دوسرا ان کے ساتھی نے لے لیا۔ بعد میں معلوم ہوا کہ ساتھی کے حصے میں آنے والا ٹکٹ 10 ہزار ڈالر کا انعامی ثابت ہوا، جبکہ ان کا ٹکٹ خالی نکل آیا۔

اس واقعے کے باوجود اسٹیو نے ہمت نہیں ہاری اور ایک مرتبہ پھر قسمت آزمانے کا فیصلہ کیا۔ انہوں نے دوبارہ 5 ڈالر کا اسکریچ آف ٹکٹ خریدا اور شام کے وقت گھر پہنچ کر اسے کھرچنا شروع کیا۔

اسٹیو نے بتایا کہ وہ ٹیلی وژن دیکھتے ہوئے ایک پرانے سکے کی مدد سے ٹکٹ کھرچ رہے تھے۔ ان کے بقول انہوں نے دل ہی دل میں کہا کہ شاید آج یہی پرانا سکہ ان کے لیے خوش قسمتی لے آئے، اور چند لمحوں بعد ان کی یہ امید حقیقت میں بدل گئی۔

انہوں نے بتایا کہ ٹکٹ پر 10 لاکھ ڈالر کا انعام نکلنے پر پہلے تو انہیں اپنی آنکھوں پر یقین نہیں آیا، تاہم تصدیق کے بعد خوشی کی انتہا نہ رہی۔ اسٹیو کا کہنا تھا کہ اپنی سالگرہ سے قبل اس سے بہتر تحفہ وہ کبھی تصور بھی نہیں کر سکتے تھے، اور یہ کامیابی ان کے لیے ہمیشہ ایک یادگار لمحہ رہے گی۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *