ٹویوٹا، ہونڈا اور سوزوکی کے بعد چیری نے بھی گاڑیوں کی قیمتیں بڑھا دیں

کراچی: پاکستان میں ہائبرڈ گاڑیوں پر سیلز ٹیکس میں حالیہ اضافے کے بعد چیری نے بھی اپنے تمام ہائبرڈ ماڈلز کی قیمتوں میں اضافہ کر دیا ہے۔ ٹویوٹا، ہونڈا اور سوزوکی کے بعد چیری بھی قیمتیں بڑھانے والی بڑی آٹو کمپنیوں میں شامل ہوگئی ہے۔

کمپنی نے فوری طور پر قیمتوں میں ہونے والے مکمل اضافے کا بوجھ صارفین پر منتقل نہیں کیا بلکہ محدود مدت کی پروموشنل آفر کے تحت جزوی اضافے کے ساتھ نئی قیمتیں جاری کی ہیں۔

چیری ٹِگو 7 پی ایچ ای وی کی سابقہ قیمت 94 لاکھ 99 ہزار روپے تھی، جسے بڑھا کر عارضی طور پر 99 لاکھ 99 ہزار روپے کر دیا گیا ہے،پروموشنل آفر ختم ہونے کے بعد اس ماڈل کی قیمت 1 کروڑ 9 لاکھ 49 ہزار روپے ہو جائے گی۔

چیری ٹِگو 8 پی ایچ ای وی کی قیمت 1 کروڑ 12 لاکھ 99 ہزار روپے سے بڑھا کر پروموشنل قیمت 1 کروڑ 14 لاکھ 99 ہزار روپے مقرر کی گئی ہے جبکہ آفر ختم ہونے کے بعد اس کی قیمت 1 کروڑ 29 لاکھ 99 ہزار روپے ہوگی۔

اسی طرح چیری ٹِگو 9 پی ایچ ای وی کی سابقہ قیمت 1 کروڑ 36 لاکھ 94 ہزار روپے تھی، جسے بڑھا کر پروموشنل قیمت 1 کروڑ 42 لاکھ 99 ہزار روپے کر دیا گیا ہے۔ آفر ختم ہونے کے بعد اس ماڈل کی قیمت 1 کروڑ 57 لاکھ 49 ہزار روپے تک پہنچ جائے گی۔

کمپنی کے مطابق نئی پروموشنل قیمتیں محدود مدت کے لیے ہیں اور 31 جولائی تک دستیاب رہیں گی۔ موجودہ اسٹاک ختم ہونے تک صارفین اس آفر سے فائدہ اٹھا سکیں گے۔

اگرچہ چیری نے نئی قیمتوں کو رعایتی پیشکش کے طور پر متعارف کرایا ہے، اضافے کے بعد تینوں ہائبرڈ ماڈلز کی قیمتیں ان کی سابقہ قیمتوں کے مقابلے میں زیادہ ہوگئی ہیں۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *