| | |

لاہور’میڈم تھیف منسٹر‘کی نالائقیوں میں ڈوب گیا،مونس الٰہی

لاہور : پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) کے سینئر رہنما مونس الٰہی نے لاہور میں ہونے والی شدید بارش اور اربن فلڈنگ کے بعد مریم نواز حکومت کو تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔

 مونس الٰہی نے ایکس پر پر اپنے بیان میں الزام عائد کیا کہ حکومت اور میڈیا کی جانب سے نکاسیِ آب سے متعلق دعوے بالکل جھوٹے ہیں۔

 انہوں نے ہیش ٹیگ #MadamThiefMinister کا استعمال کرتے ہوئے کہا کہ آج لاہور شہر بارش اور وزیرِ اعلیٰ پنجاب کی نالائقیوں اور نااہلی کی وجہ سے مکمل طور پر ڈوب گیا۔

مونس الٰہی کا کہنا تھا کہ شہر کی سڑکیں دریا، انڈر پاسز جھیلیں اور لوگوں کے گھر پانی میں گھِر کر جزیرے بنے ہوئے تھے، اپنے بیان میں سابق وفاقی وزیر نے انتظامیہ کی جانب سے پانی کی فوری نکاسی کے دعوئوں کو یکسر مسترد کر دیا۔

انہوں نے کہا کہ میڈیا پر بار بار یہ جھوٹا دعویٰ اور پروپیگنڈا چلایا جا رہا ہے کہ “ایک گھنٹے کے اندر اندر پانی نکال دیا گیا”، اس پر مونس الٰہی نے طنز کرتے ہوئے سوال اٹھایا کہ “پتہ نہیں یہ کون سا پانی تھا؟” جو ایک گھنٹے میں نکالنے کا دعویٰ کیا جا رہا ہے، جبکہ حقیقت میں پورا شہر پانی میں ڈوبا ہوا ہے۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *