خیرپور : ڈسٹرکٹ کونسل چیئرمین نادر شوکت کی ہدایت پر ریلی کا انعقاد
خیرپور (نمائندہ جسارت ) ڈسٹرکٹ کونسل کے چئیرمین نادر شوکت راجپر کی ہدایات پر ڈسٹرکٹ کونسل کے ملازمین نے اکائنٹ آفیسر غلام نبی رتڑ اور عمیر احمد ابڑو ، کی قیادت میں ڈسٹرکٹ کونسل آفس سے ریلی نکالی گئی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے کہا کہ یومِ استحصالِ کشمیر منانے کا مقصد بھارت کی جانب سے مقبوضہ کشمیر میں جارجیت پر عالمی برادری اور اقوامِ متحدہ کو اپنی ذمہ داریوں کا احساس دلانا اور کشمیری عوام کو ان کے جائز حقوق دلانے کے لیے مؤثر کردار ادا کرنا چایئے انہوں نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں کرفیو اور دیگر پابندیوں کے ذریعے کشمیری عوام سے بنیادی انسانی حقوق چھیننے کی کوشش کی جا رہی ہے۔