شہید ذوالفقار علی بھٹو نے مسئلہ کشمیر کو عالمی سطح پر اجاگر کیا، عاجز دھامرا

حیدرآباد(اسٹاف رپورٹر)یومِ استحصالِ کشمیرکے موقع پر پاکستان پیپلز پارٹی حیدرآباد ڈویژن کے صدر سینیٹرعاجزدھامراہ نے اپنے خصوصی بیان میں کشمیری عوام کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان پیپلز پارٹی نے ہمیشہ کشمیری عوام کے حقِ خودارادیت کی بھرپور حمایت کی ہے اور یہ جدوجہد آج بھی جاری ہے۔انہوں نے کہا کہ شہید ذوالفقار علی بھٹو نے مسئلہ کشمیر کو عالمی سطح پر اجاگر کیا اور اقوامِ متحدہ سمیت ہر فورم پر کشمیری عوام کا مقدمہ بھرپور انداز میں پیش کیا۔ بعد ازاں شہید محترمہ بینظیر بھٹو نے بھی کشمیری عوام کے حق میں دوٹوک مو ¿قف اختیار کیا اور عالمی برادری کو اس مسئلے کی سنگینی کا احساس دلایا۔سینیٹر عاجزدھامراہ نے مزید کہا کہ سابق صدر آصف علی زرداری نے اپنے دورِ صدارت میں مسئلہ کشمیر کو سفارتی سطح پر اجاگر رکھا، جبکہ پاکستان پیپلز پارٹی کے چیٔرمین بلاول بھٹو زرداری آج بھی عالمی سطح پر کشمیری عوام کے حقوق کے لیے بھرپور آواز بلند کر رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ 5 اگست 2019 کے بھارتی اقدامات نے مقبوضہ جموں و کشمیر کے عوام کے بنیادی حقوق کو شدید متاثر کیا، تاہم کشمیری عوام کی جدوجہد، حوصلہ اور عزم آج بھی قائم ہے۔ پاکستان پیپلز پارٹی ہر سطح پر کشمیری عوام کی سیاسی، سفارتی اور اخلاقی حمایت جاری رکھے گی – انہوں نے عالمی برادری، اقوامِ متحدہ اور انسانی حقوق کی بین الاقوامی تنظیموں سے مطالبہ کیا کہ وہ مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کا نوٹس لیں اور کشمیری عوام کو ان کا حقِ خودارادیت دلانے میں اپنا مو ثر کردار ادا کریں۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *