|

اسرائیل کے تناظر میں تمام مسلم ممالک کو متحد ہونا چاہیے، خواجہ آصف

اسلام آباد: وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ اسرائیل کے تناظر میں تمام مسلم ممالک کو متحد ہوکر مشترکہ مؤقف اختیار کرنا چاہیے۔

اپنے بیان میں خواجہ آصف نے کہا کہ پاکستان، سعودی عرب اور ترکیہ تینوں ممالک کو دہشت گردی کا سامنا ہے، جبکہ تینوں ممالک کے درمیان ہونے والے دفاعی معاہدے کی تمام تفصیلات وقت کے ساتھ عوام کے سامنے لائی جائیں گی۔

وزیر دفاع نے کہا کہ پاکستان، سعودی عرب اور ترکیہ نے پوری امتِ مسلمہ کو ایک پلیٹ فارم مہیا کردیا ہے، اس لیے اس معاملے میں دیگر مسلم ممالک کے لیے دروازے بند نہیں کیے جاسکتے۔

خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ یہ معاہدہ اسلامی دنیا کے اتحاد کی شروعات ہے اور مسلم ممالک کے باہمی اختلافات بھی اسی پلیٹ فارم پر حل کرنے کی کوشش ہونی چاہیے۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *