نشاط گروپ کے بعد سفائر فائبرز بھی فیسکو کی نجکاری کی دوڑ میں شامل
کراچی (کامرس رپورٹر) سفائر فائبرز لمیٹڈ (ایس ایف ایل) بھی فیصل آباد الیکٹرک سپلائی کمپنی (فیسکو) کی نجکاری کی دوڑ میں شامل ہوگئی ہے۔یہ پیشرفت ایک روز بعد سامنے آئی جب نشاط گروپ کی کئی کمپنیوں پر مشتمل ایک کنسورشیم نے بجلی کی تقسیم کار کمپنی کی نجکاری کے عمل میں حصہ لینے کا اعلان کیا تھا۔نوٹس میں بتایا کہ سفائر فائبرز لمیٹڈ نے نجکاری کمیشن کی جانب سے فیسکو کی نجکاری کے ذریعے نجی شعبے کو منتقل کرنے کے لیے جاری کردہ ریکوئسٹ فار اسٹیٹمنٹ آف کوالیفکیشن (آر ایس او کیو) حاصل کرلیا ہے جس میں وقتاً فوقتاً ترامیم یا اضافے کیے گئے ہیں۔