صحافی وقلم کار زین صدیقی کی کتاب ’’زندہ کہانیاں‘‘شائع ہو گئی

کراچی ( پ ر) سینئر صحافی وقلم کار زین صدیقی کی مرتب کردہ کتاب ’’ زندہ کہانیاں ‘‘شائع ہو گئی ہے۔ زندہ کہانیاں ملک بھر کے نوآموز قلم کاروں کیمنتخب افسانوں پر مشتمل کتاب ہے ،زندہ کہانیا ں مجلد اور 287 صفحات پر مشتمل ہے ،جسے رنگ نو پبلی کیشنز پاکستان نے شائع کیا ہے۔کتاب میں افروز عنایت ،نگہت پروین ،صبا احمد ،سنیہ عمران ،ماریہ حسان ،سعدیہ یاسمین ،عالیہ روف ،نگہت فرمان ،سعدیہ عارف ،عشابنت فاروق،بنت اسماعیل ودیگر قلم کاروں کی خوبصورت اور اصلاحی کہانیاں شامل ہیں ،جن میں عام زندگی سے متعلق کہانیوں کے ذریعے حالات وواقعات اور زندگی کے رنگوں کو خوبصورت انداز میں عکس بند کیا گیا ہے ،کتاب کا پیش لفظ زین صدیقی نے لکھا ہے جبکہ اس کتاب کوممتاز ادیب ،دانشور ،شاعر ،مفسر اقبالیات اور سیرت نگار پروفیسر خیال آفاقی کے نام کیا ہے،کتاب میں ڈائریکٹر رنگ نو یاسمین صدیقی ،پرفیسر سعید حسن قادری ،شاعر ،محقق ونقاد ڈاکٹر رانا خالدمحمود قیصر کے خیالات شامل کیے گئے ہیں۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *