|

آزاد کشمیر قانون ساز اسمبلی کے انتخابات کے تیسرے مرحلے کی پولنگ آج ہو رہی ھے

آزاد کشمیر قانون ساز اسمبلی کے 2026 کے انتخابات کے تیسرے مرحلے میں پونچھ ڈویژن کے دو اضلاع، باغ اور حویلی، کے 4 حلقوں میں آج پولنگ ہورہی ھے۔

انتخابات کے تیسرے مرحلے کے شیڈول میں تبدیلی کے بعد نئے شیڈول کے تحت چار اضلاع میں سے ضلع باغ کے 3 جبکہ ضلع حویلی کے ایک حلقے میں ووٹ ڈالے جارہے ہیں۔ دوسری جانب پونچھ کے 5 اور سدھنوتی کے 2 حلقوں میں انتخابات مؤخر کردیے گئے ہیں۔

یہ چاروں حلقے اس لیے بھی خصوصی توجہ کا مرکز ہیں کہ مسلم کانفرنس اور آئی پی پی کے سربراہان، سابق وزرائے اعظم سردار عتیق احمد خان اور سردار تنویر الیاس کے علاوہ وزیراعظم آزاد کشمیر فیصل راٹھور بھی ان حلقوں سے انتخابی میدان میں ہیں۔

چیف الیکشن کمشنر کے مطابق چاروں حلقوں میں مجموعی طور پر 4 لاکھ 60 ہزار ووٹرز اپنا حقِ رائے دہی استعمال کریں گے، جبکہ پولنگ کے لیے سکیورٹی کے تمام انتظامات مکمل کرلیے گئے ہیں۔

واضح رہے کہ آزاد کشمیر قانون ساز اسمبلی کے 2026 کے انتخابات کے پہلے مرحلے میں میرپور ڈویژن کی 13 نشستوں میں سے مسلم لیگ (ن) نے 9 جبکہ پاکستان پیپلز پارٹی نے 4 نشستوں پر کامیابی حاصل کی تھی۔

دوسرے مرحلے میں مظفرآباد ڈویژن کی 9 اور مہاجرین کی 12 نشستوں پر پولنگ ہوئی، جس میں مسلم لیگ (ن) نے 15 جبکہ پیپلز پارٹی نے 6 نشستیں حاصل کیں۔

آزاد کشمیر قانون ساز اسمبلی کی مجموعی 45 نشستوں میں سے مسلم لیگ (ن) اب تک 24 نشستوں کے ساتھ سرفہرست ہے، جبکہ پیپلز پارٹی 10 نشستوں کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہے۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *