329
|

ایف بی آر کی ٹیکس وصولیاں بڑھ گئیں، ایکسائز ڈیوٹی اور سیلز ٹیکس سے 329 ارب روپے حاصل

فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) کی ٹیکس وصولیوں میں نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ مالی سال 2025-26 کے دوران فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی اور جنرل سیلز ٹیکس (جی ایس ٹی) کی مد میں 329 ارب روپے جمع کیے گئے۔

گزشتہ مالی سال 2024-25 میں انہی مدات سے 284 ارب روپے وصول ہوئے تھے، جس کے مقابلے میں رواں مالی سال کے دوران مجموعی وصولیوں میں 45 ارب روپے کا اضافہ ہوا ہے۔

سرکاری اعداد و شمار کے مطابق فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی اور جنرل سیلز ٹیکس کی مد میں حاصل ہونے والی اضافی آمدن کا تخمینہ تقریباً 45 ارب روپے ہے، جو گزشتہ مالی سال کے مقابلے میں بہتر ٹیکس وصولیوں کی عکاسی کرتا ہے۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *