جنریٹر کا دھواں کمرے میں بھر جانے سے 2 افراد جاں بحق
کراچی؛ شہر قائد کے علاقے کورنگی کی بھٹائی کالونی میں بجلی کی بندش کے دوران کمرے میں جنریٹر کا دھواں بھر جانے سے 2 افراد جاں بحق ہو گئے۔
شہرقائد میں یہ افسوسناک واقعہ بھٹائی کالونی میں پیش آیا، جہاں بجلی کی بندش کے باعث ایک کوارٹر میں جنریٹر چلایا گیا تھا۔
پولیس نے بتایا کہ اس دوران کمرے میں جنریٹر کا دھواں بھر گیا، جس سے متاثر ہونے والے 2 افراد دورانِ علاج دم توڑ گئے۔جبکہ دھویں سے متاثر مزید 2 افراد اسپتال میں زیر علاج ہیں۔