جماعت اسلامی کے رہنما چودھری اصغر علی گجر انتقال کرگئے
لاہور(نمائندہ جسارت)جماعت اسلامی کے رہنما ،سابق رکن صوبائی اسمبلی چودھری اصغر علی گجر انتقال کرگئے ان کی نماز جنازہ لیہ میں ادا کر دی گئی نماز جنازہ نائب امیر جماعت اسلامی پاکستان لیاقت بلوچ نے پڑھائی نماز جنازہ میں امیر جماعت اسلامی پنجاب جنوبی سید ذیشان اختر امیر سمیت جماعت اسلامی اور مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد نے شرکت کی۔امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمن، قائم مقام سیکرٹری جنرل جماعت اسلامی پاکستان نذیر احمد جنجوعہ ،امیر جماعت اسلامی پاکستان کے سیاسی مشیر ڈاکٹر فرید احمد پراچہ، نائب امرا جماعت اسلامی پاکستان میاں محمد اسلم، ڈاکٹر اسامہ رضی، ڈاکٹر عطا الرحمن ،پروفیسر محمد ابرہیم، امیر ڈپٹی سیکرٹریز جماعت اسلامی پاکستان اظہر اقبال حسن ،وقاص مولانا عبد الحق ہاشمی ،ممتاز حسین سہتو ،سید فراست علی شاہ ،رسل خان بابر ،سیکرٹری اطلاعات جماعت اسلامی پاکستان شکیل احمد ترابی،جماعت اسلامی وسطی پنجاب محمد جاوید قصوری، امیر جماعت اسلامی شمالی پنجاب ڈاکٹر طارق سلیم نے چودھری اصغر علی گجر کے انتقال پر گہرے افسوس کا اظہار اور لواحقین سے اظہار تعزیت کی ہے اور مرحوم کے لیے مغفرت اور بلندی درجات کی دعا کی ہے ۔