کامران غلام کے
| |

کامران غلام کے مستقبل پر بڑا فیصلہ،سلیکشن کمیٹی نے واضح کردیا

لاہور (اے بی این نیوز) پاکستان کرکٹ ٹیم اس وقت 3 ٹیسٹ میچوں کی سیریز کھیلنے کے لیے بابر اعظم کی قیادت میں انگلینڈ میں موجود ہے۔

17 رکنی ٹیم میں سابق ٹیسٹ کپتان شان مسعود بھی شامل ہیں جو انگلی میں فریکچر ہونے کے باعث پورٹ آف اسپن ٹیسٹ نہیں کھیل سکے جب کہ ٹیسٹ بلے باز سعود شکیل بھی ٹیم کا حصہ ہیں۔

سلیکشن کمیٹی کے رکن عاقب جاوید نے رابطہ کرنے پر کہا کہ مڈل آرڈر بلے باز کامران غلام کے انگلینڈ جانے کی خبروں میں کوئی صداقت نہیں اور ایسی کوئی تجویز زیر غور بھی نہیں۔

خیبرپختونخوا سے تعلق رکھنے والے 30 سالہ دائیں ہاتھ کے بلے باز کامران غلام نے پاکستان کے لیے 6 ٹیسٹ اور 11 ون ڈے کھیلے ہیں۔

اکتوبر 2024 میں، دائیں ہاتھ کے بلے باز نے انگلینڈ کے خلاف ملتان میں چوتھے نمبر پر اپنے پہلے ٹیسٹ میں 224 گیندوں میں 118 رنز بنائے۔

کامران غلام 11 سے 18 اگست تک ملتان میں کھیلے جانے والے چار ٹیموں کے ون ڈے کپ میں ون ڈے کپتان شاہین شاہ آفریدی کی قیادت میں پاکستان گولڈ ٹیم کا حصہ ہیں۔
مزید پڑھیں‌:پیپلزپارٹی کا (ن) لیگ کے حوالے سے نئی سیاسی حکمت عملی اپنانے کا فیصلہ

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *