|

حزب اللہ کو غیر مسلح کرنا اسرائیلی انخلا اور ریاستی عملداری سے مشروط ہے، لبنانی صدر

واشنگٹن: لبنان کے صدر جوزف عون نے کہا ہے کہ حزب اللہ کو غیر مسلح کرنے کا عمل اسی وقت ممکن ہے جب اسرائیل جنوبی لبنان سے مکمل انخلا کرے، لبنانی فوج پورے ملک میں اپنی عملداری قائم کرے اور تعمیرِ نو کا عمل مکمل طور پر ریاست کی نگرانی میں انجام دیا جائے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق لبنانی صدر نے یہ بات امریکا کے دارالحکومت واشنگٹن میں لبنان کی سفیر ندا حمادہ معوض کی جانب سے اپنے اعزاز میں دی گئی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ تقریب میں امریکی کانگریس کے ارکان، ٹرمپ انتظامیہ کے حکام اور دیگر اعلیٰ شخصیات نے بھی شرکت کی۔

لبنانی ایوان صدر کے مطابق جوزف عون نے کہا کہ لبنان کا ماڈل صرف لبنان ہی نہیں بلکہ پورے خطے کے لیے اہمیت رکھتا ہے کیونکہ یہ مختلف مذاہب اور طبقات کے درمیان بقائے باہمی اور مضبوط ریاستی اداروں پر مبنی ہے۔

انہوں نے کہا کہ اگر عالمی برادری واقعی حزب اللہ کے ہتھیاروں کے معاملے کو حل کرنا چاہتی ہے تو سب سے پہلے جنوبی لبنان سے اسرائیلی قبضہ ختم ہونا چاہیے۔ اس کے بعد لبنانی فوج کو ملک کے ہر حصے میں مکمل اختیار حاصل ہونا چاہیے اور تعمیرِ نو کا تمام عمل صرف ریاستی اداروں کے ذریعے ہونا چاہیے۔

صدر عون کا کہنا تھا کہ ان بنیادی اقدامات کے بغیر حزب اللہ کو غیر مسلح کرنے کی کوئی بھی کوشش عملی طور پر کامیاب نہیں ہوسکتی۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *