حکومت نے 23جولائی کےلیے پیٹرولیم مصنوعات مزید مہنگی کردیں
اسلام آباد: وفاقی حکومت نے عالمی مارکیٹ میں بڑھتی ہوئی قیمتوں کے پیش نظر مسلسل تیسرے روز بھی پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کردیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق پیٹرولیم ڈویژن نے نئے نظام کے تحت 23 جولائی کے لیے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا ہے، جس کے مطابق پیٹرول کی فی لیٹر قیمت میں 6 روپے 39 پیسے اضافہ کیا گیا ہے، جس کے بعد پیٹرول کی نئی قیمت 327 روپے 12 پیسے فی لیٹر مقرر کردی گئی ہے۔اسی طرح ہائی اسپیڈ ڈیزل کی فی لیٹر قیمت میں بھی 7 روپے 83 پیسے اضافہ کیا گیا ہے، جس کے بعد ہائی اسپیڈ ڈیزل کی نئی قیمت 375 روپے 4 پیسے فی لیٹر ہوگئی ہے۔
نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اطلاق آج رات 12 بجے سے 23 جولائی کے لیے ہوگا۔
یاد رہے کہ حکومت نے 2 دن میں پیٹرول کی فی لیٹر قیمت میں 11 روپے 32 پیسے اضافہ کیا ہے جب کہ 3 دنوں میں ہائی اسپیڈ ڈیزل کے نرخ 20 روپے 69 پیسے فی لیٹر تک بڑھائے گئے ہیں۔