کینیڈا‘ اسلامی مرکز پر فائرنگ کسی صورت برداشت نہیں‘ وزیر اعظم
اوٹاوا: کینیڈا کے وزیر اعظم کا کہنا ہے کہ اسلامی مرکز پر فائرنگ کسی صورت برداشت نہیں۔
عالمی میڈیا کے مطابق مارک کارنی نے ونی پیگ میں ہونے والے مذکورہ واقعے کی شدید مذمت کرتے ہوئے اسے اسلاموفوبیا کا ایک خوفناک واقعہ قرار دے دیا۔ واضح رہے کہ صوبے مینیٹوبا کے دارالحکومت میں واقع رحمہ اسلامک سینٹر میں گزشتہ شب فائرنگ کا واقعہ رونما ہوا تھا، جس میں کسی کے زخمی ہونے کی اطلاع نہیں تھی۔ وزیراعظم نے کہا کہ کینیڈا میں ایسی بد عملی کی کوئی جگہ نہیں ہے، میں شکر ادا کرتا ہوں کہ کوئی زخمی نہیں ہوا، کیونکہ اسلام فوبک تشدد ریکارڈ سطح تک پہنچ رہا ہے اور کینیڈا میں تیزی سے ایک نیا معمول بنتا جا رہا ہے۔ لہٰذا قانون نافذ کرنے والے ادارے مجرموں کو انصاف کے کٹہرے میں لانے کے لیے بھر پورکام کر رہے ہیں۔