|

 دوسرے ہاکی ٹیسٹ میں جنوبی کوریا کو شکست: پاکستان کوسیریز میں فیصلہ کن برتری حاصل

اسلام آباد: پاکستان نے چار میچوں پر مشتمل ہاکی ٹیسٹ سیریز کے دوسرے میچ میں جنوبی کوریا کو 1 کے مقابلے میں 3 گول سے شکست دے کر سیریز میں 2-0 کی فیصلہ کن برتری حاصل کر لی۔

میچ کا پہلا کوارٹر بغیر کسی گول کے برابر رہا، جبکہ جنوبی کوریا نے دوسرے کوارٹر میں پہلا گول کرکے برتری حاصل کی۔پاکستان کی جانب سے عبدالرحمن نے تیسرے کوارٹر میں شاندار گول کرکے مقابلہ برابر کر دیا۔ چوتھے کوارٹر میں ابوبکر نے مسلسل دو گول اسکور کرکے پاکستان کو 1-3 کی فتح دلا دی۔

پاکستان کی جانب سے ابوبکر نے دو جبکہ عبدالرحمن نے ایک گول اسکور کیا۔ صدر پاکستان ہاکی فیڈریشن محی الدین وانی اور گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے بھی اسٹیڈیم میں میچ دیکھا۔

چار میچوں پر مشتمل سیریز کا تیسرا ٹیسٹ میچ 4 اگست کو کھیلا جائے گا، جہاں پاکستان کو سیریز اپنے نام کرنے کا موقع ملے گا۔

 

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *