| |

نوجوان تاجر میر رضا کی قبر کشائی کا عمل شروع

کراچی: نوجوان تاجر میر رضا کی قبر کشائی کا عمل شروع کر دیا گیا، اس موقع پر میڈیکل بورڈ کے ارکان، اہلخانہ اور وکیل جبران ناصر سوسائٹی قبرستان میں موجود ہیں۔

پولیس سرجن، سربراہ شناخت پروجیکٹ اور مجسٹریٹ بھی قبرستان پہنچ گئے ہیں جبکہ پولیس کی بھاری نفری تعینات کرکے سکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے ہیں۔

حکام کے مطابق میڈیکل بورڈ قبر سے مختلف نمونے حاصل کرے گا، جبکہ میر رضا کی لاش سے ڈی این اے سیمپل بھی لیا جائے گا۔ بورڈ نے ان کے والد اور والدہ کے ڈی این اے سیمپلز لینے کا بھی فیصلہ کیا ہے۔

حکام کا کہنا ہے کہ میر رضا کی لاش کے مختلف حصوں کا تفصیلی تجزیہ کیا جائے گا اور میڈیکل بورڈ میں شامل تمام ماہرین اپنی سطح پر لاش کا جائزہ لیں گے۔

واضح رہے کہ میر رضا کے اہلخانہ نے پہلے 5 رکنی میڈیکل بورڈ کو مسترد کردیا تھا، جس کے بعد حکومت نے دوبارہ سابقہ میڈیکل بورڈ بحال کردیا تھا۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *