میررضا کی شناخت کاعمل مکمل : ڈی این اے والدین سے میچ کرگیا
کراچی: کراچی کے ہائی پروفائل میر رضا کیس کی تحقیقات میں اہم پیشرفت سامنے آئی ہے، گلستان جوہر گیسٹ ہاؤس کے باہر سے ملنے والی لاش کا ڈی این اے میر رضا کے والدین سے میچ کر گیا ہے جب کہ فارنزک رپورٹ میں لاش کی شناخت میر رضا کے طور پر ہوگئی ہے۔
علاوہ ازیں ہائی پروفائل کیس میں بھی پولیس کی روایتی سستی برقرار ہے، میر رضا کیس میں کرائم سین سے ملنے والے خول کا تاحال فرانزک نہ ہوسکا ہے۔پانچ روز پہلے کرائم سین سے خول ملا تھا تاحال ایف ایس ایل میچنگ نہیں کی جاسکتی ہے۔
میر رضا نے دکان سے جو پستول اٹھایا وہ سیکیورٹی گارڈ کا تھا جسے لکی اسٹار کے قریبد کان سے خریدا گیا تھا، دکاندار نے پستول سیکیورٹی کمپنی کو فروخت کیا تھا۔خول ملنے کے بعد پولیس ٹیم دکاندار کے پاس پہنچی تھی، دکاندار کی جانب سے ایف ایس ایل کا ریکارڈ دکھایا گیا، خول کے مزید ریکارڈ گارڈن پولیس ہیڈ کوارٹر میں موجود ہیں، ایف ایس ایل ریکارڈ کو صرف خول کے ریکارڈ سے میچ کرنا تھا۔