| |

سندھ کے تمام سرکاری و نجی اسکولوں میں ہفتے کی چھٹی بحال کردی

کراچی: حکومت سندھ نے صوبے بھر کے تمام سرکاری اور نجی اسکولوں میں ہفتہ وار ہفتے کی تعطیل بحال کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔

اس فیصلے کے مطابق تعلیمی اداروں میں تدریسی اوقات میں ایک گھنٹے کا اضافہ کیا جائے گا تاکہ پانچ روزہ تدریسی نظام کے باوجود تعلیمی سرگرمیاں مؤثر انداز میں جاری رہ سکیں۔

محکمہ تعلیم سندھ کے مطابق یہ فیصلہ حکومت کے کفایت شعاری اقدامات اور دستیاب وسائل کے بہتر اور مؤثر استعمال کو مدنظر رکھتے ہوئے کیا گیا ہے۔ نئی پالیسی کے تحت تمام سرکاری اور نجی تعلیمی اداروں میں تدریسی سرگرمیاں پیر سے جمعہ تک جاری رہیں گی، جبکہ ہفتہ تعطیل کا دن ہوگا۔

واضح رہے کہ اس سے قبل وزیر تعلیم سندھ، سید سردار علی شاہ نے سوشل میڈیا پر ایک بیان میں کہا تھا کہ سندھ بھر کے تمام سرکاری اسکول ہفتے کے روز بھی کھلے رہیں گے، تاہم اب حکومت نے اس فیصلے میں تبدیلی کرتے ہوئے ہفتہ وار تعطیل بحال کر دی ہے۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *