سیکیورٹی فورسز کی بلوچستان میں کارروائیاں، 2 خودکش بمبار خواتین اور سہولت کار گرفتار

راولپنڈی: بلوچستان کے مختلف علاقوں سوراب اور مستونگ میں سیکیورٹی فورسز نے آپریشن کرتے ہوئے فتنہ الہندوستان کے 10 دہشت گردوں کو ہلاک کردیا ہے جب کہ آپریشن کے دوران 2 خودکش بمبار خواتین اور ایک سہولت کار کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق بھارتی سرپرستی میں کام کرنے والے فتنہ الہندوستان اور فتنہ الخوارج کے دہشت گرد نیٹ ورک کے خلاف سیکیورٹی فورسز کی کارروائیاں بلا تعطل جاری ہیں، جن کے تحت بلوچستان کے مختلف علاقوں میں مشترکہ آپریشنز کیے جا رہے ہیں۔

آئی ایس پی آر کے مطابق گزشتہ 48 گھنٹوں کے دوران بلوچستان کے ضلع سوراب اور ضلع مستونگ میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز کیے گئے، جن میں مجموعی طور پر 10 دہشت گرد مارے گئے۔

ترجمان کا کہنا ہے کہ سیکیورٹی فورسز نے دہشت گردوں کے ٹھکانوں کو مؤثر انداز میں نشانہ بنایا، ضلع سوراب میں آپریشن کے دوران 7 اور مستونگ میں 3 دہشت گردوں کو ہلاک کیا گیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق مستونگ آپریشن میں بھارتی سرپرستی میں سرگرم تنظیم فتنہ الہندوستان سے تعلق رکھنے والی 2 خودکش بمبار خواتین اور ایک سہولت کار کو بھی گرفتار کیا گیا جب کہ کارروائیوں کے دوران دہشت گروں کے قبضے سے اسلحہ، گولہ بارود اور دیسی ساختہ دھماکا خیز مواد (آئی ای ڈیز) بھی برآمد کیا گیا۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *