|

پاکستان کیخلاف ٹیسٹ سیریز: ویسٹ انڈیز نے 15 رکنی اسکواڈ میدان میں اتار دیا

ویسٹ انڈیز کرکٹ بورڈ نے پاکستان کے خلاف آئندہ 2 ٹیسٹ میچوں کی سیریز کے لیے 15 رکنی قومی اسکواڈ کا اعلان کر دیا ہے۔

خبر رساں اداروں کے مطابق ٹیم کی قیادت آل راؤنڈر روسٹن چیز کریں گے جبکہ اسپنر جومیل واریکن کو نائب کپتان مقرر کیا گیا ہے۔ دونوں ٹیموں کے درمیان سیریز کا آغاز 25 جولائی سے ہوگا۔

اعلان کردہ اسکواڈ میں جوشوا بیشپ، تیج نارائن چندرپال، جوشوا ڈی سلوا، جسٹن گریوز، کیوم بوج، شے ہوپ، عامر جینگو، شیمار جوزف، برینڈن کنگ، کرک میک کینزی، گڈاکیش موتی، کیمو پال، کیمار روچ، جیڈن سیلز اور جومیل واریکن شامل ہیں۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ ویسٹ انڈیز نے تجربہ کار اور نوجوان کھلاڑیوں پر مشتمل متوازن ٹیم میدان میں اتاری ہے۔

دوسری جانب پاکستانی ٹیم بھی نئی قیادت کے ساتھ میدان میں اترنے کے لیے تیار ہے۔ قومی ٹیسٹ ٹیم کی کپتانی دوبارہ بابر اعظم کو سونپی گئی ہے، جنہوں نے شان مسعود کی جگہ ذمہ داریاں سنبھالی ہیں۔ اس تبدیلی کے بعد شائقین کی نظریں نئی قیادت کے تحت ٹیم کی کارکردگی پر مرکوز ہیں۔

اعداد و شمار کے مطابق پاکستان نے آخری مرتبہ 2023 میں سری لنکا کو اس کی سرزمین پر دو صفر سے ٹیسٹ سیریز میں شکست دی تھی، تاہم اس کامیابی کے بعد قومی ٹیم بیرون ملک مسلسل 7 ٹیسٹ میچ ہار چکی ہے۔ یہی وجہ ہے کہ ویسٹ انڈیز کے خلاف یہ سیریز پاکستان کے لیے اعتماد بحال کرنے کا اہم موقع سمجھی جا رہی ہے۔

کرکٹ ماہرین کے مطابق دونوں ٹیموں کے درمیان مقابلہ دلچسپ ہونے کی توقع ہے کیونکہ ویسٹ انڈیز اپنی نئی قیادت کے ساتھ میدان میں اتر رہا ہے، جبکہ پاکستان بھی کپتانی میں تبدیلی کے بعد نئی شروعات کا خواہاں ہے۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *