| | |

اسلام آباد,ججوں کے ٹرانسپورٹ الائونس میں لاکھوں کا اضافہ

اسلام آباد:اسلام آباد جوڈیشل سروس کے ضلعی ججز اور اسلام آباد ہائی کورٹ کے گریڈ 17 سے 22 تک کے افسران کے لیے ٹرانسپورٹ مونیٹائزیشن الائونس میں اضافے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا جس میں مختلف گریڈز کے افسران کے لیے ٹرانسپورٹ الائونس میں نمایاں اضافہ کیا گیا ہے، اس فیصلے کا اطلاق یکم جولائی 2026ءسے موثر ہوگا۔

اطلاعات کے مطابق اس حوالے سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے تحت گریڈ 22 کے افسران کے لیے ٹرانسپورٹ مونیٹائزیشن الائونس 2 لاکھ 50 ہزار روپے ماہانہ مقرر کیا گیا ہے، گریڈ 21 کے افسران کو ایک لاکھ 95 ہزار روپے ماہانہ ٹرانسپورٹ الائونس دیا جائے گا۔

اسی طرح گریڈ 20 کے افسران کے لیے ٹرانسپورٹ مونیٹائزیشن الائونس ایک لاکھ 75 ہزار روپے مقرر کیا گیا ہے، گریڈ 19 کے افسران کے لیے 1 لاکھ 50 ہزار روپے مقرر ہوا ہے۔

 گریڈ 18 کے افسران کو 1 لاکھ روپے، گریڈ 17 کے افسران کو 60 ہزار روپے ماہانہ ٹرانسپورٹ مونیٹائزیشن الائونس دیا جائے گا، دیگر متعلقہ گریڈز کے افسران اور اسلام آباد جوڈیشل سروس کے ضلعی ججز بھی نوٹیفکیشن کے مطابق نظرثانی شدہ الائونسز کے مستحق ہوں گے۔

اس ضمن میں مزید معلوم ہوا ہے کہ نئے ٹرانسپورٹ مونیٹائزیشن الائونسز کا اطلاق یکم جولائی 2026ءسے کیا جائے گا، اس مد میں ہونے والے تمام اخراجات اسلام آباد ہائی کورٹ اور ڈسٹرکٹ جوڈیشری کے مالی سال 2026/27ءکے مختص بجٹ سے پورے کیے جائیں گے۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *