ہم نے دشمن کیخلاف مزاحمت کی نئی مثال قائم کی، ایرانی قوم نا انصافی اور ظلم کے سامنے سر نہیں جھکا سکتی: مسعود پزشکیان
ایرانی صدر مسعود پزشکیان نے کہا ہے کہ ایران نے دشمن کے خلاف مزاحمت کی ایک نئی مثال قائم کی ہے۔
اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ ایرانی عوام دشمن کے مقابلے اور قومی دفاع کے لیے ثابت قدم رہیں، کیونکہ ایرانی قوم ظلم اور ناانصافی کے سامنے کبھی سر نہیں جھکا سکتی۔
مسعود پزشکیان کا مزید کہنا تھا کہ ایرانی حکومت اپنے ہی شہریوں پر ظلم یا ان کے ساتھ ناانصافی نہیں کر سکتی اور عوام کے حقوق کا تحفظ اس کی اولین ذمہ داری ہے۔