وفاقی بیورو کریسی میں اعلیٰ سطح پر تقرر و تبادلے ، نوٹیفکیشن جاری

اسلام آباد(آن لائن)وفاقی بیورو کریسی میں اعلی سطح پر تقرر و تبادلے کئے گئے ہیں اور گریڈ20کے عارف کریم کو وزارت موسمیاتی تبدیلی،نیازمحمد خان کو نیشنل فوڈ سیکیورٹی اورناصرہ بتول جعفری کابینہ ڈویژن میںجوائنٹ سیکرٹری تعینات کردیا گیا ہے۔اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے تقررو تبادلوں کے نوٹیفیکیشن جاری کردیے ہیں۔ نوٹیفکیشن کے مطابق سیکرٹریٹ گروپ گریڈ 20 کے عارف کریم جوائنٹ سیکرٹری وزارت موسمیاتی تبدیلی تعینات کیا گیا ہے ۔عارف کریم اس سے قبل اسٹیبلشمنٹ ڈویژن میں تقرری کے منتظر تھے ۔ تقرری کے منتظر گریڈ 20 کے نیاز محمد خان جوائنٹ سیکرٹری نیشنل فوڈ سیکیورٹی تعینات کیا گیا ہے ۔جبکہ سیکرٹریٹ گروپ گریڈ 20 کی ناصرہ بتول جعفری جوائنٹ سیکرٹری کابینہ ڈویژن تعینات کیا گیا ہے ۔ناصر ہ بتول ا س سے قبل جوائنٹ سیکرٹری اقتصادی امور ڈویژن تعینات تھیں ۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *