عمران خان کا اکبر ایس بابر کو اہم پیغام، پارٹی رہنماؤں اور کارکنوں کو متحد کرنے کی ذمہ داری
اسلام آباد: بانی چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (PTI) عمران خان نے اڈیالہ جیل سے پارٹی کے سابق دیرینہ ساتھی اور بانی رہنما اکبر ایس بابر کے نام اہم پیغام بھجوایا ہے۔
اکبر ایس بابر نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے تصدیق کی کہ عمران خان کا پیغام جیل میں موجود ایک دوسرے دیرینہ دوست کے ذریعے ان تک پہنچا۔
ان کے مطابق پیغام میں عمران خان نے پارٹی کے ابتدائی دور کے ساتھیوں، ناراض رہنماؤں اور کارکنوں کو دوبارہ متحد کرنے کی ذمہ داری اکبر ایس بابر کو سونپی ہے۔
اکبر ایس بابر کے مطابق عمران خان نے پیغام میں کہا کہ وہ جب بھی جیل سے باہر آئے تو سب سے پہلے ان کے گھر جائیں گے۔
اس پیش رفت کو پی ٹی آئی کے ابتدائی رہنماؤں اور ناراض کارکنوں کے درمیان دوبارہ رابطوں کے تناظر میں اہم قرار دیا جا رہا ہے۔
ارشد ندیم کی آئندہ مقابلوں کی تیاری، بیرونِ ملک ٹریننگ کا فیصلہ