سندھ حکومت نے
|

سندھ حکومت نے عام تعطیل کا اعلان کردیا، اہم نوٹیفکیشن جاری

کراچی (نیوز ڈیسک) سندھ حکومت نے یومِ آزادی کے موقع پر 14 اگست 2026 کو صوبے بھر میں عام تعطیل کا اعلان کردیا۔

تفصیلات کے مطابق چیف سیکریٹری سندھ آصف حیدر شاہ نے 14 اگست کی عام تعطیل کا نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق 14 اگست کو سندھ بھر کے تمام سرکاری دفاتر، خودمختار اور نیم خودمختار ادارے بند رہیں گے۔

اس کے علاوہ سندھ حکومت کے زیر انتظام کارپوریشنز اور بلدیاتی کونسلز میں بھی یومِ آزادی کے موقع پر عام تعطیل ہوگی۔

نوٹیفکیشن میں واضح کیا گیا ہے کہ ضروری خدمات انجام دینے والے ادارے عام تعطیل سے مستثنیٰ ہوں گے۔
مزید پڑھیں‌:آزاد کشمیر الیکشن، پیپلزپارٹی کا بڑا اور دوٹوک اعلان سامنے آگیا

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *