مانسہرہ موسی کا
|

مانسہرہ: موسیٰ کا مصلیٰ چوٹی سے واپسی پر غیر ملکی سیاح لاپتا

مانسہرہ: موسیٰ کا مصلیٰ چوٹی سے واپسی کے دوران آئرلینڈ کا ایک غیر ملکی سیاح لاپتا ہوگیا۔

پولیس کے مطابق 13 ہزار 500 فٹ بلند چوٹی سے آئرلینڈ سے تعلق رکھنے والا سیاح الیگزینڈر لاپتا ہوا، جو اپنے ایک غیر ملکی دوست کے ہمراہ موسیٰ کا مصلیٰ گیا تھا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ دونوں غیر ملکی سیاح بغیر این او سی کے چوٹی پر گئے تھے۔

پولیس کے مطابق واپسی پر دونوں نے الگ الگ راستے سے نیچے اترنے کی شرط لگائی، جس کے بعد الیگزینڈر لاپتا ہوگیا۔

لاپتا غیر ملکی سیاح کی تلاش کے لیے سرچ آپریشن جاری ہے۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *