مسلم لیگ ن اور تحریک انصاف کا نئے صوبوں پر اتفاق
اسلام آباد(نیوز ڈیسک)مسلم لیگ ن اور پاکستان تحریک انصاف نے نئے صوبوں پر اتفاق کرلیا۔
نجی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر برائے دفاعی پیداوار رضا حیات ہراج نے کہا کہ نئے صوبے ضرور بنیں گے، نہ شہباز شریف کہیں جا رہے ہیں اور نہ ہی محسن نقوی، نئے صوبے وزیراعظم شہباز شریف ہی بنائیں گے۔
پاکستان تحریک انصاف کے چیف وہپ ملک عامر ڈوگر نے کہا وہ بھی وزیرداخلہ محسن نقوی سے اتفاق کرتے ہیں کہ نئے صوبے بننے چاہئیں، جنوبی پنجاب کے قیام پر مکمل اتفاق پایا جاتا ہے، سب سے پہلے جنوبی پنجاب صوبہ بننا چاہیے، نئےصوبے آبادی کی بنیاد پربننے چاہئیں، سب سے پہلے جنوبی پنجاب ہی نیا صوبہ بنے گا۔
مزید پڑھیں۔بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کے خاتمے سے متعلق خبروں کی حقیقت سامنے آگئی