ملک کے مختلف علاقوں میں مزید بارشوں کی پیشگوئی، محکمہ موسمیات نے الرٹ جاری کر دیا

لاہور: محکمہ موسمیات نے ملک کے مختلف حصوں میں مزید بارشوں کی پیشگوئی کرتے ہوئے شہریوں کو احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایت جاری کر دی ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق لاہور، اسلام آباد، کشمیر، بالائی خیبرپختونخوا اور گلگت بلتستان میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے، جبکہ کراچی میں مطلع جزوی ابر آلود رہے گا اور شام کے وقت ہلکی بوندا باندی متوقع ہے۔

لاہور میں علی الصبح ہونے والی بارش کے بعد موسم خوشگوار ہو گیا اور ٹھنڈی ہواؤں کے باعث گرمی کی شدت میں نمایاں کمی آئی ہے۔ محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ شہر میں آج 20 سے 80 فیصد تک بارش کا امکان ہے اور وقفے وقفے سے بارش کا سلسلہ جاری رہ سکتا ہے۔

لاہور کا موجودہ درجہ حرارت 31 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے، جبکہ زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 35 اور کم سے کم 27 ڈگری سینٹی گریڈ رہنے کی توقع ہے۔ شہر میں 8 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چل رہی ہیں جبکہ ہوا میں نمی کا تناسب 77 فیصد ریکارڈ کیا گیا ہے۔

کراچی میں موسم جزوی ابر آلود رہے گا، جہاں دن بھر بادل اور دھوپ کا سلسلہ جاری رہنے کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق شہر میں موسم مرطوب رہے گا جبکہ شام کے وقت ہلکی بوندا باندی ہو سکتی ہے۔

اسلام آباد میں بھی صبح اور شام کے اوقات میں بارش کی پیشگوئی کی گئی ہے، جبکہ دن کے وقت موسم گرم اور مرطوب رہے گا۔ دارالحکومت کا موجودہ درجہ حرارت 25 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے، جبکہ دن میں پارہ 36 ڈگری سینٹی گریڈ تک جا سکتا ہے۔ شہر میں 11 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چلنے اور ہوا میں نمی کا تناسب 61 فیصد سے زائد رہنے کا امکان ہے۔

عبداللہ شفیق نے ویسٹ انڈیز میں 160 رنز کی ناقابلِ شکست اننگز کھیل کر 49 سال پرانا ریکارڈ توڑ دیا

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *