ڈالر مزید سستا

ڈالر مزید سستا، انٹربینک میں قیمت 277 روپے 65 پیسے ہوگئی

اسلام آباد: پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کا مثبت آغاز ہوا، جہاں 100 انڈیکس نے ایک بار پھر ایک لاکھ 80 ہزار کی سطح عبور کر لی۔

کاروبار کے آغاز پر 100 انڈیکس میں 593 پوائنٹس کا اضافہ ہوا، جس کے بعد انڈیکس ایک لاکھ 80 ہزار 439 پوائنٹس کی سطح پر ٹریڈ کرتا رہا۔

گزشتہ کاروباری روز کے اختتام پر 100 انڈیکس ایک لاکھ 79 ہزار 846 پوائنٹس پر بند ہوا تھا۔

گزشتہ روز مجموعی طور پر 563 کمپنیوں کے حصص کا لین دین ہوا، جن میں سے 148 کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں اضافہ، 311 میں کمی جبکہ 104 کمپنیوں کے حصص کی قیمتیں مستحکم رہیں۔

حجم کے اعتبار سے سینرجیکو پی کے سرفہرست رہا، جس کے 133.907 ملین شیئرز کا کاروبار ہوا۔ کے الیکٹرک لمیٹڈ کے 61.849 ملین جبکہ ہسکول پٹرولیم کے 45.032 ملین شیئرز کا لین دین ریکارڈ کیا گیا۔

دوسری جانب پاکستانی روپے کی قدر میں بہتری کا سلسلہ بھی جاری ہے۔ ایکسچینج کمپنیز ایسوسی ایشن کے مطابق انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت میں 2 پیسے کی کمی ہوئی، جس کے بعد ڈالر 277 روپے 65 پیسے کا ہوگیا۔

زارا نور عباس کے وزن میں حیران کن کمی، مداح دنگ رہ گئے

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *