|

کرسٹیانو رونالڈو اور جارجینا کی شادی کی تاریخ اور مقام طے پا گیا

پرتگال(نیوز ڈیسک)پرتگال کے معروف فٹبالر اور النصر کے اسٹار کرسٹیانو رونالڈو اپنی دیرینہ ساتھی جارجینا روڈریگز کے ساتھ شادی کی تیاریوں میں مصروف ہیں، جبکہ ان کی شادی کی تاریخ اور مقام سے متعلق نئی تفصیلات سامنے آگئی ہیں۔

برطانوی اخبار ’دی سن‘ کے مطابق 41 سالہ کرسٹیانو رونالڈو آئندہ ہفتے 32 سالہ جارجینا روڈریگز کے ساتھ پرتگال کے جزیرے مادیرا کے شہر فنشال میں شادی کریں گے۔

رپورٹ کے مطابق شادی کی تقریب فنشال کیتھیڈرل میں منعقد ہو گی، جہاں عام طور پر تقریبات سہ پہر 3 بجے شروع ہوتی ہیں۔

شادی کے بعد استقبالیہ کی تقریب شہر کے معروف فائیو اسٹار ’ساوائے پیلس‘ ہوٹل میں منعقد کیے جانے کا امکان ہے۔

مزید پڑھیں۔پنجاب میں کل مقامی تعطیل ، راولپنڈی میں میٹرو بس سروس جزوی طور پر معطل رکھنے کا فیصلہ

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *