امریکی جہاز آبنائے ہرمز میں داخل ہوئے تو اُنہیں تباہ کردیا جائے گا: ایران
تہران: سپریم لیڈر مجتبیٰ خامنہ ای کے فوجی مشیر محسن رضائی نے کہا ہے کہ اگر امریکا نے آبنائے ہرمز میں ایران کی مقررہ بحری گزرگاہ کے علاوہ کسی اور راستے سے اپنے جنگی جہاز داخل کیے تو انھیں نشانہ بنایا جائے گا۔
محسن رضائی نےکہا کہ ایرانی مسلح افواج ہاتھ پر ہاتھ دھرے نہیں بیٹھیں گی اور امریکا کی جانب سے عائد بحری ناکہ بندی جاری رہنے نہیں دیں گی۔یہ بات انہوں نے سرکاری ٹیلی ویژن کو دیئے گئے ایک انٹرویو میں کہی۔
ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ ایران کسی بھی صورت آبنائے ہرمز میں اپنی مقررہ گزرگاہ کے علاوہ کسی دوسرے بحری راستے کو کھولنے کی اجازت نہیں دے گا۔ اگر امریکا آبنائے ہرمز میں غیر قانونی راستے سے اپنے جنگی جہاز لاتا ہے تو ہم انھیں نشانہ بنائیں گے۔
واضح رہے کہ امریکا نے گزشتہ ماہ ایران کے ساتھ ہونے والی جنگ بندی اور مفاہمتی یادداشت کے خاتمے کے بعد بحری ناکہ بندی دوبارہ نافذ کر دی تھی۔